معاشرے کے بے سہارا اور لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو جیسا ادارہ بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے بیگم ایڈشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب مسز ثاقب ظفر
بہاول پور: (مظہر اسحاق چشتی سے )بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب مسز ثاقب ظفر نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور کا دورہ کیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بہاول پور میں مقیم بچوں کے ہمراہ وقت گزارا اوربچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے بے سہارا اور لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو جیسا ادارہ بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے اور آئندہ بھی ان بچوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی
Load/Hide Comments