30اپریل تک الیکشن کروا دیں،عمران خان نے سپریم کورٹ میں تاریخ دے دی

یوتھ ویژن نیوز: سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تحریک انصاف نے صوبائی عام انتخابات کیلئے 25 سے 30 اپریل تک تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ طے کرنے کا حکم دیا تھا۔
لیگل ٹیم پی ٹی آئی نے عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کی مجوزہ تاریخ کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ،حکومت کا عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کے لئے 25 سے 30 اپریل کی تاریخ تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل جماعت کے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے ۔ عمران خان سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری عامر ڈوگر دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی جماعت کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔