ڈالر کی اونچی اڑان، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

یوتھ ویژن نیوز : آئی ایم ایف سے معاہدہ اور ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث حکومت کی جانب سے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 310 اور ڈیزل کی نئی قیمت 294 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے باعث پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 28 فروری کو کیا جائے گا ۔نئی قیمتیں یکم مارچ 2023 سے لاگو ہوں گی اور 15 مارچ 2023 تک لاگو رہیں گی
حکومت ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں حالیہ اضافے پر غور کرے گی۔
واضح رہے کہ 29جنوری کو حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیاتھا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیاتھا ۔