روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈرکا عہدہ دینے سے صاف انکار

یوتھ ویژن نیوز : سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے سے صاف انکار کردیا۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈرنامزد کیا ہے۔

 سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سےتحریک انصاف کے وفد نے ملک عامرڈوگر کی سربراہی میں  چیمبر میں ملاقات کی ۔تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عہدہ مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا جسمانی ریمانڈ منظور،آسلام آباد پولیس کے حوالے

سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسمبلی میں واپسی کے لیے  درخواست بھی دی ۔

ذرائع کاکہنا ہے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے جواب میں کہا کہ  تحریک انصاف کے رہنماؤں کے استعفے منظور ہو چکے اب قومی اسمبلی میں واپسی ممکن نہیں۔عامر ڈوگر اور آپ سب نے استعفوں کی منظوری کیلئے خود درخواست کی ۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ  آئین و قانون اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کر چکا ہوں۔بار بار خط ارسال کئے، پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا۔اسدقیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں وفد کے بعد استعفے قبول کرنیکا پراسز شروع کر دیا تھا۔اسد قیصر کی سربراہی میں وفد نے استعفے منظور کرنیکی استدعا کی تھی۔آئین و قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔کیا پی ٹی آئی ممبران نے استعفے مرضی کے مطابق نہیں دئیے تھے؟  آپکی درخواست پر معاملے کو لیگل ٹیم سے ڈسکس کر کے مطلع کر دیا جائیگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن لیڈرکی نامزدگی کےلیے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کوخط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات،آئین کی تشریح کیلئےعدالت سماعت جاری رکھے گی،سریم کورٹ

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈربنانے کی منظوری دی ہے لہذا اسپیکر قومی اسمبلی نیا اپوزیشن چیئرمین تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو بنائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آفتاب سلطان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد چئیرمین نیب کااہم عہدہ خالی ہے، نئے چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی جائے۔

خیال رہے کہ 23 فروری کو عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں تحریک انصاف نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں واپسی پر قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں پی ٹی آئی ہرصورت شامل ہو گی، چیئرمین نیب کی تقرری میں مشاورت نہ کی گئی تو فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com