پاکستانی معیشت کی ترقی ونمو کے لیے مضبوط اور تیزی سے بڑھتی ہوئی برآمدات بہت اہم ہیں، عالمی بینک

world bank 1 696x418 1

اسلام آباد۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ):عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی ونمو کے لیے مضبوط اور تیزی سے بڑھتی ہوئی برآمدات بہت اہم ہیں،موثر تحفظ کورفتہ رفتہ کم کرنے اور برآمد کنندگان کوٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مزید قرضہ جات فراہم کرنے سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کی ماہراقتصادیات زہرہ اسلم نے پیرکوایک ویڈیوپیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ تجارتی خسارہ نے بہت سوالات پیداکئے ہیں کہ اس کو کیسے کم کیا جائے، پاکستان کی درآمدات اوربرآمدات میں عدم توازن کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملکی برآمدات میں مسابقت کارحجان کم ہورہاہے،

حقیقیت یہ ہے کہ اس صدی کے آغاز سے لیکراب تک پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے برآمدات کاحجم کم ہورہاہے، 1999 میں جی ڈی پی کے تناسب سے برآمدات کاحجم 16 فیصد تھا جو 2020 میں کم ہوکرصرف 10 فیصد رہ گیا۔برآمدات کے حجم میں کمی غیرملکی زرمبادلہ،

ملازمتوں اورپیداواری صلاحیتوں پراثراندازہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمدی مصنوعات پرزیادہ ٹیرف کااطلاق، محدودعالمی منڈیوں تک رسائی، تاجروں کیلئے برآمدی سہولیات کا فقدان اورسرمایہ کی کمی ایسے امورہیں جس کی وجہ سے برآمدی شعبہ طویل المدت معاہدے حاصل نہیں کرپاتا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی کارخانوں کی محدود پیداواری صلاحیت کی وجہ سے بھی برآمدکنندگان عالمی منڈی میں مسابقت نہیں کرپاتے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی پالیسیوں میں بہتری سے نہ صرف ان مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے بلکہ ملکی برآمدات کے حجم میں اضافہ بھی ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی ونمو کے لیے مضبوط اور تیزی سے بڑھتی ہوئی برآمدات بہت اہم ہیں۔ موثر تحفظ کورفتہ رفتہ کم کرنے اور برآمد کنندگان کوٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مزید قرضہ جات فراہم کرنے سے بھی ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوسکتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں