سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 450رہ گئی

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر52ہزار450 ہوگئی، اس سے  پہلے زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 735 تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 سے 25 فروری 2023 کے دوران 24 ہزار 303 مقدمات کے فیصلے ہوئے اور اسی عرصے کے دوران 22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

 2 فروری سے 25 فروری کے دوران 2285 مقدمات کم ہوئے، فروری 2023 کے اختتام تک سالانہ بنیاد پر 2018 کے بعد سے سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com