اعظم سواتی نے اپنی گرفتاری کی وجہ بتادی

شاہ محمود قریشی سے ملنے آیاتوگرفتار کرلیا،اعظم سواتی کا انکشاف
رہنماتحریک انصاف اعظم سواتی نےانکشاف کیا کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیاتھا پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بہاولپور کے کڈنی سینٹر میں میڈیکل چیک اپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اعظم سواتی نے تین دن بعد ہی موقف بدل دیا اور کہا کہ میری گرفتاری تو ویٹنگ لسٹ میں تھی ۔اس بار نہ تو میں نے کوئی غیر قانونی کام کیا اور نہ ہی کوئی ٹوئٹ کیا، 76 سال عمر ہے اور کال کوٹھڑی میں رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا تھا، جس کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما و کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں۔
راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں شاہ پور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔