اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

دہشتگردوں کاسکیورٹی فورسز پرحملہ،جوابی وار میں8 دہشتگرد ہلاک 

یوتھ ویژن نیوز : (یاسر ملک سے )دہشتگردوں کاسکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ ،جوابی کارروائی میں8 دہشتگرد ہلاک 

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام بنادیا گیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 8د ہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایک روز قبل 22 فروری 2023ء کی شام ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تاہم الرٹ  اور تیاری رہنے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش کو بغیر جانی نقصان کے ناکام بنایا اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔ بعد ازاں 23 فروری کی صبح مازا بند میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کی جانب سے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com