فارن کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں ،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کوکا کولا پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں اظہار خیال

khusro

اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں فارن کمپنیوں کی انویسمنٹ کو سراہتے ہیں،بیرونی سرمایہ کاری سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا،ملک میں صنعتی ترقی سے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوکا کولا پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

وفد نے کوکا کولا کے نئے ہری پور میں گرین فیلڈ پلانٹ پر بریفنگ دی ،نئے گرین فیلڈ پلانٹ پر 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ہری پور پلانٹ آنئدہ سال فروری میں مکمل ہو جائے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں فارن کمپنیوں کی انویسمنٹ کو سراہتے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا، خسرو بختیار نے کہا کہ ملک میں صنعتی ترقی سے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے،ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ مثبت حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیر نے سی سی آئی پاکستان کے کاروبار میں توسیع کے منصوبے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ سرمایہ کاری حکومت کی کامیاب سرمایہ کاری اور کاروبار کے حامی پالیسیوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے کمپنی کے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کو وزیر اعظم کے وژن کے تحت اقتصادی مرکز بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوریجز اور فوڈ انڈسٹری کا ایل ایس ایم آئی میں 12 فیصد حصہ ہے، اس شعبے کی ترقی سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ذیلی صنعتوں کو مدد ملے گی، کیونکہ کاروبار مزید بڑھے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں