توشہ خانہ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کوگرفتارکرنے کی تیاریاں،چھاپہ مارٹیمیں تشکیل

یوتھ ویژن نیوز توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کی تیاریاں ، اسلام آباد میں ایف آئی اے کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیمیں لاہور روانہ کرنے کے لئے ایف آئی اے میں ہلچل  مچ گئی ہے۔ عمران خان اور بشری بی بی کی لاہور میں موجودگی کی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لئے خواتین پولیس کی نفری سے بھی مدد لی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کی پیشگی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ 

گرفتاری کے بعد عمران خان اور بشری بی بی کو راولپنڈی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com