افتخار کی ففٹی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 155رنز کا ہدف

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزنPSL8میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کیلئے پشاور زلمی کو 155رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کےمطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کپتان سرفراز احمد38،جیسن روئے14 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مارٹن گپٹل12 اورمحمد نواز صرف دو سکور بنا سکے۔افتخار احمد 50 اور اوڈین سمتھ25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،عثمان قادر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی کو ایک میں فتح اور ایک میں شکست ملی ہے۔
Load/Hide Comments