پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں

خبردار! 90 کروڑ لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی

یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 1900 کے بعد سے سمندروں کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے 90 کروڑ لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گتریس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سمندری سطح میں مسلسل اضافے سے بنگلہ دیش، چین، انڈیا اور نیدرلینڈز کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گتریس کا کہنا تھا کہ سمندروں کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا چاہے گلوبل وارمنگ کو ’معجرانہ طور پر‘ ایک اعشاریہ پانچ ڈگری تک لایا جائے جو کہ ایک بین الاقوامی ہدف ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ صورت حال ان ممالک کے لیے ’سزائے موت‘ ہے جو کمزور ہیں اور سمندر کے قریب ہیں۔ ان میں وہ چھوٹے ممالک بھی شامل ہیں جو جزیروں پر ہیں۔
خطرے سے دوچار ممالک کے علاوہ انہوں نے کچھ بڑے شہروں کا ذکر بھی کیا کہ ان کو بھی سنگین اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
’ان میں قاہرہ، لاگوس، ماپوتو، بنکاک، ڈھاکہ، جکارتہ، ممبئی، شنگھائی، لندن، لاس اینجلس، نیویارک اور سینتیاگو شامل ہیں۔‘
اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک ڈگری کو بھی گلوبل وارمنگ کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا اگر درجہ حرارت میں دو سیلیس کا اضافہ ہو جائے تو سمندری سطح دو گنا ہو سکتی ہے اور ٹمپریچر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انتونیو گتریس نے میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خطرناک ہیں۔
’عالمی سطح پر 1900 کے بعد سے سمندروں میں پانی کی سطح میں اتنا اضافہ ہوا جتنا تین ہزار سال کے دوران بھی نہیں ہوا تھا۔‘
ان کے مطابق ’سمندروں کا درجہ حرارت بھی پچھلی صدی کے دوران اتنا بڑھا جتنا پچھلے 11 ہزار سال میں بھی نہیں بڑھا تھا۔‘
انہوں نے اعدادوشمار کے حوالے سے کہا کہ اگر درجہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ سیلیس ہو تو بھی اگلے دو ہزار برسوں میں عالمی سطح پر سمندروں کی سطح میں دو سے تین میٹر اضافہ ہو گا۔
’صرف دو ڈگری سیلیس بڑھنے سے سمندر کی سطح چھ میٹر (19 اعشاریہ سات فٹ) اضافہ ہوتا ہے جبکہ اگر پانچ ڈگری تک بڑھے تو سطح میں 22 میٹر (72 فٹ) کا اضافہ ہو گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری دنیا ایک اعشاریہ پانچ کے درجہ حرارت کی حد سے گزر رہی ہے اور اس کے نتائج کے بارے میں سوچنا بھی خطرناک ہے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com