عام انتخابات :الیکشن کمیشن کی وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقات
پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کے عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کے حکام سےملاقات کی اور انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون حکام سے چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کی ،الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کے لیے جواب تیار کر لیا ۔
الیکشن کمیشن کےذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کل سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کے عام انتخاب کے انعقاد سے متعلق جواب جمع کرائے گا ،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کے عام انتخاب کے انعقاد کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں۔اس سے متعلق سپریم کورٹ رہنمائی کرے ۔
Load/Hide Comments