عام انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس۔۔! سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس میں تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ۔سپریم کورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا معاملہ چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینے کیلئے بھیج دیا ہے ۔ چیف جسٹس آ پاکستان مناسب سمجھیں تو انتخاب میں تاخیر پر ازخود نوٹس لے سکتے ہیں۔ انتخابات میں تاخیر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دورکنی بینچ کے حکمنامے کے مطابق سابق سی سی پی او لاہور کے تبادلے کی حد تک کیس کی سماعت کل ہوگی ۔ پنجاب کے انتخابات میں تاخیر کا کیس ہمارے سامنے نہیں ہے۔ انتحابات میں تاخیر کے معاملے پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جارہا۔ چیف جسٹس پاکستان مناسب سمجھیں تو از خود نوٹس لیکر نیا بنچ تشکیل دے سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments