پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تشکر کی تقریب جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

نازیبا لیک ویڈیو کیس،ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم میں کمی کر دی

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ضمانت کی رقم 20 لاکھ سے  5 لاکھ کردی۔

 رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کی رقم 20 لاکھ سے  5 لاکھ کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کاعمران خان اور پرویز الہٰی کی گرفتاری کا عندیہ

عدالت کا دانیہ شاہ کی والدہ سے مکالمہ ہو ا جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں ؟ دانیہ شاہ  کی والدہ کا اس پر کہنا تھا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

عدالت نےاستفسار  کیا کہ آپ کے اکاونٹ سے پیسوں کی ٹرانسیکشن تو ہوئی ہے،سچ بتائیں کتنے پیسے ہیں آپ کے پاس؟ جس پر دانیہ شاہ  کی والدہ کا کہنا تھا کہمیرا داماد بینک میں ہے میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ملزمہ دانیہ شاہ کو 20 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

سیشن عدالت سے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد ہونے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ میں کہا گیا تھاکہ ملزمہ دانیہ شاہ کی ضمانت بیس  لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی اورعابد زبیری کی مبینہ آڈیو لیک پر چودھری پرویزالٰہی کا ردعمل

ویڈیو وائرل کرنے کا الزام میں مزید تحقیقات ضروری ہیں۔سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ نے ایک انٹرویو میں ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ اس واقعہ کے دو گواہان ہیں کیمرا مین اور انٹرویور،ماتحت عدالت دونوں گواہوں کے بیان کی روشنی میں بہتر فیصلہ کرسکتی ہے۔

  عدالت  کی جانب سے جاری تحریری حکمنامہ میں کہا گیاہے کہ ملزمہ کے مطابق جس موبائل فون میں ویڈیو تھی اسے بیچ دیا تھا۔حیران کن طور پر ایف آئی اے نے فروخت شدہ موبائل فون برآمد کیا نہ ہی موبائل خریدنے والے سے انکوائری کی۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ عورت پر پرائیویسی کی خلاف ورزی کا اثر مرد پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے ۔مجرموں کو سزا ملنی چاہیے لیکن، ضمانت کے اس مرحلے پرعورت مرد سے زیادہ رعایت کی حقدار ہے۔اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ملزمہ 18 سالہ لڑکی ہے جس کی شادی کم عمری  میں کر دی گئی تھی

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com