پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی زمزمہ توپ کے ساتھ تصویر وائرل

یوتھ ویژن نیوز : امریکی سفیر برائے پاکستان ڈونلڈ بلوم کی دورہ لاہور کے دوران لی گئی زمزمہ توپ کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق  امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی تصویر امریکی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ہے جس میں زمزمہ توپ کی مختصر تاریخ بھی بیان کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہی اورعابد زبیری کی مبینہ آڈیو لیک پر چودھری پرویزالٰہی کا ردعمل

  یادرہے مریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  لاہور کے شاہی قلعے  میں امریکی حکومت کے فنڈ سے تحفظ کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے ۔ امریکی سفیر کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (اے ایف سی پی ) سے نو لاکھ 82 ہزار 500 ڈالر  قلعے کی بحالی کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔ اس فنڈ سے سات مقامات بحال کیے جائیں گے جن میں   مشہور تصویری دیوار، لوہ مندر، سکھ مندر، زنانہ مسجد، سہدرہ پویلین، اٹھ درہ پویلین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیش محل میں پویلین کی بحالی  اور تکنیکی کام بھی اس فنڈ سے کیا جائے گا۔

اپنے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی مشن کو تحفظ کے لیے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔ شاہی  قلعہ لاہور، پنجاب اور پاکستان کے بھرپور ثقافتی، تاریخی اور مذہبی ورثے اور تنوع کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کاعمران خان اور پرویز الہٰی کی گرفتاری کا عندیہ

 انہوں نے بتایا کہ 2001 میں قائم کیا گیا اے ایف سی پی   تاریخی اور ثقافتی خزانوں کو ماحولیاتی دباؤ یا وسائل کی کمی کے خطرے میں محفوظ رکھتا ہے۔ اے ایف سی پی نے 133 ممالک میں ایک ہزار  سے زائد منصوبوں کی مالی معاونت کی ہے، جن میں پاکستان بھر میں ثقافتی تحفظ کے 32 منصوبے شامل ہیں جن کی کل فنڈنگ  7.6 ملین ڈالر ہے۔ پاکستان میں بحال شدہ مقامات میں بدھ خانقاہیں، ہندو یادگاریں، صوفی مزارات اور مغلیہ سلطنت کے آثار شامل ہیں۔ سفیر بلوم نے بحالی کی کوششوں پر آغا خان کلچرل سروس پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

لاہور قلعہ کے سات مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سفیر نے پاکستان کے ثقافتی ورثے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ثقافتی تحفظ کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہیں۔ امریکہ اور پاکستان نے حال ہی میں دوطرفہ تعلقات کے 75 سال کا جشن منایا اور مشترکہ اہداف، عوام سے عوام کے تبادلے اور باہمی تعلقات پر مبنی شراکت داری کا اشتراک کیا۔ سفیر بلوم نے لاہور میوزیم کا بھی دورہ کیا جو پاکستان کے ثقافتی اور تاریخی نمونوں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com