لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکیخلاف الیکشن کمشن کا نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )صوبہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گونر پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ۔الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس تقریباً دوگھنٹے جاری رہا۔ تاہم انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے موجودہ آئینی بحران پر اعلی عدلیہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرے گا۔ الیکشن کمیشن اجلاس سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کرےگا۔