پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تشکر کی تقریب جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران میں 44ویں یومِ انقلاب کی سالگرہ کا جشن

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے )ایران کے اسلامی انقلاب کا تناور درخت آج اپنی 44 ویں بہار کا جشن منا رہا ہے۔

دنیا کے سبھی آزاد ضمیر اور حریت پسندوں کی ڈھارس اور مستکبرین عالم کی آنکھوں کا کانٹا بنا ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن ایران اور دنیا کے دیگر ممالک منجلہ ہندوستان پاکستان میں تمام ترشان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ شب سے ہی اپنے عروج کو پہونچ گیا جس کے تحت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بڑے زور و شور سے جشن منایا گیا، آتش بازی اور نوربارانی کا خاص اہتمام ہوا اور اسلامی اقدار پر استوار انقلاب کی نعمت پر بطور شکرانہ پورے ملک نے ٹھیک نو بچے صدائے اللہ اکبر بلند کی۔

دارالحکومت تہران میں بھی اہم مراکز پر جشن انقلاب کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں اور شہر کے آسمان میں نوربارانی کی گئی۔ شہر کے آزادی اسکوائر بھی جشن کا خصوصی سماں نظر آیا جس کے دوران اسلامی انقلاب کی 44ویں فجر کے طلوع ہونے پر آزادی ٹاور پر ایک طلائی تمغہ بھی آویزاں کیا گیا اور ملک کے معروف ترانہ خواں اور فنکار حضرات نے قومی و ملی ترانے پیش کئے۔

جشن انقلاب کی 44ویں بہار کا سلسلہ آج بھی پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے جس کے تحت ملک کے تقریبا 1400 ہزار شہروں اور3 ہزار 800 دیہی علاقوں میں مختلف شکلوں میں عوامی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پورے میں صبح ٹھیک ساڑھے نو بچے ریلیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

دارالحکومت تہران میں مرکزی تقریب آزادی اسکوائر پر منعقد ہورہی ہے۔ کچھ دیر کے بعد جشن کو صدر جمہوریہ سید ابراہیم رئیسی خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب آج سے 44 سال قبل گیارہ فروری سن انیس و اناسی کو رہبر کبیر خمینی بت شکن (رح) کی قیادت میں کامیابی سے ہمکنار ہوا اور آج آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

دنیا کے مختلف سربراہان مملکت اور استقامتی و مزاحمتی محاذ سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں نے الگ الگ بیان جاری کر کے ایران کی حکومت و عوام کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com