وکلاء بانی پاکستان قاٸد اعظم محمد علی جناح کے پروفیشنل وارث ہیں ،غلام مرتضیٰ جٹ
لاہور (عمران قذافی سے ) وکلاء بانی پاکستان قاٸد اعظم محمد علی جناح کے پروفیشنل وارث ہیں اور پاکستان یونین آف لاء سٹوڈنٹس بھی بانی پاکستان قاٸد اعظم محمد علی جناح کے پروفیشنل وارث بننے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (رجسٹرڈ)APRNSکے صدر چوہدری غلام مرتضیٰ جٹ نے پاکستان یونین آف لاء سٹوڈنٹس کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قاٸد کے مشن کو پورا کرنا ہے اور اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا ہے پاکستان یونین آف لاء سٹوڈنٹس کی سالانہ تقریب میں آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (رجسٹرڈ)APRNSکے صدر چوہدری غلام مرتضیٰ جٹ کے علاوہ فرحت عباس گوندل ریجنل انجینئر پاکستان ریلوے،چوہدری احسان شیر افگن صدر لاہور ( جٹ فورم پاکستان) ،حسن جاوید ملک امیدوار سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن ، رائے فرمان کلیار ایکسین سمال انڈسٹری پنجاب نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب میں
چوہدری نعمان شہریار چیئرمین (پاکستان یونین آف لاء سٹوڈنٹس)ملک علی اویس اعوان وائس چیئرمین ،چوہدری حمزہ بل سینئیر وائس چیئرمین ،چوہدری القام صادق جنرل سیکرٹری ،عبیداللہ خان سیکرٹری ،چوہدری علی رضا جٹ ایڈیشنل سیکرٹری،شیخ ذین العابدین فنانس سیکرٹری،برہان سرور کسانہ صدر (پاکستان لاء کالج ) شیخ حمزہ طارق سیکرٹری (پاکستان لاء کالج) رانا واجد علی خاں سوشل میڈیا سیکرٹری ،رانا فیضان منیب کوآرڈینیٹر،احمد لطیف ہاشمی کوآرڈینیٹر،سید احمد شاہ کوآرڈینیٹر قصور
،ملک مجتبیٰ وسیر کوآرڈینیٹر ( لیڈز لاء کالج )، محمد صہیب فاروق سیال ( کوآرڈینیٹر سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں یونین کو ملک بھر میں مزید فعال اور منظم کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ
پاکستان یونین آف لاء اسٹونٹس پاکستان کی پہلی تنظیم ہے جو کہ قانون کے طلباء کی سہولت کے لیے وضع کی گئی ہے یونین کا بنیادی مقصد طلباء کے حقوق کا تحفظ ہے۔اس کے علاوہ طلباء میں جمہوری رویہ کو پروان چڑھانا،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی جیسے عالی خیالات کو طلباء کا نظریہ بنانا ہمارا اولین فریضہ ہے ہم انتشار یا تقسیم کے حامی نہیں بلکہ طلباء میں اتحاد،یگانگت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور انشاءاللہ اسی اتحاد کی بدولت مستقبل میں بار ایسوسی ایشنز میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے اور حالیہ واقعات کے پیشِ نظر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے