بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے
یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن آپریشن کیا تھا۔آئی ایس پی آر
بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاک فوج کے دو افسران جام شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کیا ہے۔ خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔
بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دشمنوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کوہلو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آج ہی شروع کیا گیا تھا۔امن دشمن اور واقعے میں ملوث عناصر کی سر کوبی کے لیے آپریشن جاری ہے
Load/Hide Comments