محمد خان بھٹی کےخلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

یوتھ ویژن نیوز( واصب غوری سے )سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلےبار مرد نے بچے کو جنم دیدیا، ویڈیو وائرل
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی کےخلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع کردی ہے، محمد خان بھٹی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا۔
محمد خان بھٹی کو ملنے والی تنخواہیں، مراعات، سیشن الاؤنس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ بینک نے سیکڑوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب کو جمع کروا دیا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے 2007 تا 2018 جبری رخصت پر ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کیں۔
محمد خان بھٹی نے کروڑوں روپے کی غیر قانونی مراعات وصول کیں، نیب نے کروڑوں روپے کی مخلتف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی لاٹری لگ گئی،حکومت کا بچوں کو بغیرامتحان پاس کرنے کا فیصلہ
سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی اے، اینٹی کرپشن میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔