ارشد شریف کی اہلیہ نے ہراساں کرنےکےخلاف ایف ائی میں درخواست دیدی
یوتھ ویژن نیوز(عمران خان قذافی ) ارشد شریف کی اہلیہ نے ہراساں کرنے کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دیدی
شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پرہراساں کرنے کے معاملے پر ارشد شریف مرحوم کی اہلیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن آئین کےمطابق90 روز میں ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
تفصیلات کےمطابق ارشد شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ ارشد شریف کی وفات کے بعد شرعی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدت پوری کی۔ کچھ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جا رہی ہے،چند لوگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،معاشرے میں میرے مرحوم شوہر اور میرے بارے میں افواہیں پھیلا کر کردار کشی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سترہ گھنٹے سےملبے تلے دبی شامی بچی کی دوہائی، زندہ نکال لو، زندگی بھر خدمت کروں گی
ارشد شریف کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ٹویٹر پر میرے حوالے سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا،شہید ارشد شریف کی اہلیہ نے ایف آئی اے حکام کو حراساں کرنے والے ٹویٹر اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کر دی