بےنظیربھٹو قتل کیس: اپیلیوں کی سماعت آج ہوگی

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں کئی سال کے بعد سماعت کیلئے مقرر کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے خصوصی ڈویژن بینچ میں جسٹس مرزا وقاص اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں جو 8 اپیلوں پر آج سماعت کریں گے۔

حکومت نے بے نظیر قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے، جبکہ سزا کیخلاف پولیس افسران سعود عزیز،خرم شہزاد کی اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔ 

دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ملزمان کی سزائیں بڑھانے کیلئے بےنظیر بھٹو کے شوہر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی اپیل بھی سنی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com