پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سندھ اسمبلی میں آئینی بینچز کے قیام کی قرارداد منظور سیرت چیئر جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے زیر اہتمام اساتذہ کرام کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد شاہ لطیف کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم، قائمقام چیئرمین سینٹ کا پیغام آئی ایم ایف کا پاکستان سے مزید سخت انسدادِ بدعنوانی اقدامات کا مطالبہ صبا قمر یونیسیف کی پہلی پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر عمران خان جیسا ستارہ پاکستان میں پیدا نہیں ہوا، افت عمر کا بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پراحتجاج کی کال معروف بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے اسلام آباد میں سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال، بچوں نے پھول پیش کیے ڈپٹی کمشنربہاول نگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات پر سخت ہدایات

پیٹ کی چربی جسمانی صحت کیلئےخطرناک قرار؛ عام سی عادات آج ہی ترک کردیں

پیٹ کی چربی جسمانی چربی کی سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت اہم اعضا کو ڈھانپ لیتی ہے۔اس چربی کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو طبی زبان میں ورسیکل فیٹ کہا جاتا ہے۔توند نکلنے کے لیے ضروری نہیں کہ جسمانی وزن بہت زیادہ ہو، دبلے پتلے افراد کا پیٹ بھی باہر نکل سکتا ہےمگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند عام عادات کے نتیجے میں توند نکلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔یہ ایسی عادات ہوتی ہیں جن کو اکثر افراد نقصان دہ بھی تصور نہیں کرتے۔
ٹی وی یا اسمارٹ فون دیکھتے ہوئے کھانا
جی ہاں اسمارٹ فونز پر اسکرولنگ یا ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے توجہ بھٹک جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگ ضرورت سے زیادہ مقدار میں کیلوریز جسم کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ وہ عام ٹیسٹ جس سے آپ چند سیکنڈ میں صحت مند ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں کھانا کھاتے ہوئے اپنی توجہ غذا پر مرکوز رکھیں اور خوراک کو اچھی طرح چبا کر نگلنا عادت بنائیں۔
بہت تیزی سے کھانا
بہت زیادہ تیزی سے کھانے والے افراد میں موٹاپے کا امکان دیگر کے مقابلے میں 115 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد ہمارا معدہ بھوک کو کنٹرول کرنے والے ایک ہارمون ghrelin کو دباتا ہےجبکہ پیٹ بھرنے کا احساس دلانے والے ہارمونز کو خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمونز دماغ کو بتاتے ہیں کہ آپ کا پیٹ بھر چکا ہے جس کے بعد مزید کھانے کی خواہش نہیں ہوتی۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں 20 منٹ لگتے ہیں تو بہت زیادہ تیزی سے کھانے سے دماغ کو یہ سگنل تاخیر سے ملتا ہے کہ پیٹ بھر چکا ہے، اب ہاتھ روک لینا چاہیے۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی صرف سستی یا تھکاوٹ کا باعث ہی نہیں بنتی بلکہ توند کی چربی بڑھانے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند کی کمی کے شکار افراد میں توند کی چربی کا ذخیرہ زیادہ ہوتا ہے۔
رات گئے کھانا
رات گئے کھانا کھانے سے بھوک اور کھانے کی خواہش میں کردار ادا کرنے والے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لوگوں میں زیادہ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ تاخیر سے کھانا کھانے والے افراد کا جسم کیلوریز کو سست روی سے جلاتا ہے اور جسم میں چربی زیادہ جمع ہونے لگتی ہے۔ اس عادت کے نتیجے میں نظام ہاضمہ کو غذا ہضم کرنے کے لیے بھی زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس کا نتیجہ بھی چربی کے ذخیرے کی شکل میں نکلتا ہے۔
سافٹ ڈرنکس کو پسند کرنا
میٹھے مشروبات اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے اور اس کی وجہ بھی واضح ہے۔ ایک سافٹ ڈرنک میں کافی مقدار میں چینی ہوتی ہے جبکہ اس مشروب میں ایسی کیلوریز ہوتی ہیں جو جسم کے لیے کسی کام کی نہیں ہوتیں۔ یہی وجہ ہے کہ سافٹ ڈرنکس کو پینے سے توند نکلنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
ایک وقت کا کھانا چھوڑ دینا
کیا آپ کو معلوم ہے کہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے ناشتہ نہ کرنے سے موٹاپے کا امکان ساڑھے 4 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے؟ دن میں کسی ایک وقت کی غذا سے دوری کے نتیجے میں میٹابولزم کی رفتار سست ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں دن میں کسی وقت بھوک لگنے پر آپ ضرورت سے زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں، جس سے توند نکلنے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔
تلی ہوئی غذاؤں کو ترجیح دینا
اگر آپ تلی ہوئی غذاؤں سے خود کو دور نہیں رکھ سکتے تو توند نکلنے پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ تلی ہوئی غذاؤں میں نقصان دہ چکنائی ٹرانس فیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بڑھنے لگتی ہے۔
زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا
جسمانی سرگرمیوں کو اچھی صحت کی کنجی قرار دیا جاتا ہے جبکہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے جسمانی وزن میں اضافے سمیت متعدد طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں روزانہ 30 منٹ تک معتدل جسمانی سرگرمیوں جیسے چہل قدمی سے توند میں کمی آسکتی ہے جبکہ مسلز کا حجم بڑھ جاتا ہے۔
تناؤ کے شکار رہنا
تناؤ کے نتیجے میں جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کا اخراج ہوتا ہے۔ اس ہارمون کی سطح زیادہ بڑھنے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے، خاص طورپر پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی زیادہ جمع ہونے لگتی ہے۔ تناؤ سے بچنے کے لیے گہری سانسیں لینے یا مراقبے جیسے طریقوں پر عمل کرسکتے ہیں۔
میٹھے کو دیکھ کر ہاتھ نہ روک پانا
اگر دن میں ایک بار میٹھا کھانے کے عادی ہوتے ہیں تو توند نکلنا حیران کن نہیں۔چینی کے زیادہ استعمال سے پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی کا ذخیرہ زیادہ تیزی سے ہوتا ہے، خاص طور پر رات کے وقت کچھ میٹھا کھانا زیادہ تباہ کن ثابت ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com