سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، فوج سیمت سیاسیی قیادت کی شرکت

یوتھ ویژن نیوز( قاری عاشق حسین سے )سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا ویکیپیڈیا ویب سائٹ فوری بحال کرنے کا فیصلہ
نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا اور ظہیر الاسلام سمیت دیگر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
نمازجنازہ میں سیاسی رہنماؤں میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں سے متعلق بُری خبر
گزشتہ روز پرویز مشرف کی میت کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا۔ پرویز مشرف کے والدین میں والدہ دبئی میں جبکہ والد کراچی میں مدفون ہیں۔