وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

کتے اور بلی میں چپقلش کی وجہ مل گئی،’خاندانی دشمنی ہے‘

کتا اور بلی انسان کے قریب سمجھے جانے والے جانور ہیں اور اکثر دونوں کو ایک ہی گھر میں رکھا بھی جاتا ہے لیکن ان کے درمیان دوستی کا وہ رشتہ نہیں بن پاتا جو ہونا چاہیے اور جب بھی موقع ملتا ہے ایک دوسرے پر غرانے بلکہ لڑنے بھڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
آخر ایسا کیوں ہے اس کا جواب امریکی سائنس دانوں نے ڈھونڈ لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان ’خاندانی دشمنی‘ کی جڑیں تاریخی طور پر بہت گہری ہیں۔
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں شمالی امریکہ کے سائنسدانوں کا حوالہ دیا گیا ہے جن کو کچھ ایسے فوسلز ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کروڑ 80 لاکھ سال قبل ان دونوں کے درمیان جنگ چلتی رہی جو اس قدر شدید تھی کہ اس میں کتوں کی 40 قسمیں بھی معدوم ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیوں کی موجودہ شکل سے مماثل جانوروں نے امریکی براعظم میں ان جانوروں کو بری طرح متاثر کیا تھا جن کے ڈھانچے موجودہ شکل کے کتوں سے بہت حد تک ملتے جُلتے ہیں۔
اس وقت کتے بھی بڑی تعداد میں شمالی امریکہ میں موجود تھے جن کے ساتھ بلیوں کی خصوصی چپقلش رہی۔
جانوروں کی ملنے والی باقیات سے سائنسدانوں پر یہ بات منکشف ہوئی ہے کہ کتوں کی بعض اقسام موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی معدوم ہوئیں جبکہ بلیاں موسم کے مقابلے میں ان سے زیادہ سخت جان ثابت ہوئیں۔
دونوں کے درمیان جنگیں خوراک کے حصول کے معاملے پر ہوتی رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً دو کروڑ سال قبل شمالی امریکہ میں کتوں کی 30 سے زائد اقسام رہتی تھیں جبکہ اس وقت بلیاں ایشیا اور الاسکا کے درمیانی علاقوں میں موجود رہیں۔
تاہم قدیم بلیوں کی چند اقسام شمالی امریکہ میں بھی تھیں جو شکار کو پکڑنے میں کتوں سے زیادہ طاق تھیں، جبکہ کتے بھی گوشت خور تھے اور دونوں کے شکار ملتے جلتے تھے پھر ایک موقع پر بلیوں نے کتوں کو اپنے شکار کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے ان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
ایک خیال یہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے اس وقت کی جنگلی بلیوں میں موجودہ چیتے اور شیر جیسے جانور بھی شامل تھے جنہوں نے کتوں پر بے پناہ حملے کیا اور ان کے نتیجے میں ان کی 40 قسمیں معدوم ہو گئیں اور صرف نو قسم کے کتے رہ گئے۔

ماہرین کتوں اور بلیوں کے درمیان کشمکش کو اسی دور سے جوڑتے ہیں اور بلیوں کی نسل سے تعلق رکھنے والے شیر، چیتے وغیرہ آج بھی بھیڑیوں اور لگڑبگڑوں کے ساتھ لڑتے رہتے ہیں اور ان دونوں کا تعلق کتوں کے خاندان سے ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com