بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ffoo 1

اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کے حوالہ سے اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا میں کئے جانے والے سوالات، سوشل میڈیا پوسٹس اور خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک تمام پاکستانی مشنز کو مالیاتی اور بجٹ کے مطلوبہ وسائل قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ موثر طور پر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں