آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

تیل کی پیداوار اورعالمی منڈی میں استحکام کیلئےمحمد بن سلمان کا ولادیمیر پوتن کو فون

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )پیٹرول کی پیداوارمیں توازن کیلئے سعودی ولی عہد کا روسی صدر کو فون

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی تیل منڈی میں استحکام کے لیے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’’اوپیک‘‘ کے ارکان کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

 سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم گفتگو میں تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور  یکم فروری کو اوپیکس کے اجلاس میں تیل کی پیداوار کی موجودہ پالیسی کو برقرار رکھنےکی سفارش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  دوسری جانب روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر پوتن اور سعودی ولی عہد نے عالمی منظر نامے کے تناظر میں اوپیکس اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں پر مشاورت کی اور ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا۔

دونوں رہنماؤں کی یہ گفتگو اس تناظر میں بھی اہمیت حاصل کرگئی کہ گزشتہ برس اوپیک نے تیل کی پیداوارکے اہداف میں کمی کی تھی جس پر امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنرخیبرپختونخوا صوبے میں نے انتخابات کی تاریخ دیدی

امریکا کو دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رواں ماہ ہی جوبائیڈن انتظامیہ کو یاد دلایا کہ تیل کی موجودہ قیمتوں میں استحکام سے ثابت ہوگیا کہ سعودی عرب نے گزشتہ برس درست فیصلہ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com