سردی ہوئی ختم فروری میں گرمی پڑے گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کردی

یوتھ ویژن نیوز( واصب غوری سے )رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس:عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئےتاریخ مقرر
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments