بھاولپورمیونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی غفلت سڑکوں پر موجود مین ہول کے ڈھکن غائب،آفسران حادثے کے منتظرہیں
بہاولپور (یاسر ملک سے ) بہاولپور میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سڑکوں پر موجود مین ہول کے ڈھکن غائب، میئر بہاولپور سوشل میڈیا پر سب اچھا کا دعوٰی لیکںن حقیت برعکس نظر آتی ہے ۔ایسی نااہلی کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر 16 میں شائن کار واش سروس سے ملحقہ گلی میں پچھلے کئی ہفتوں سے مین ہول (گٹر ) کا ڈھکن غائب ہے، گلی نمبر تین رحمان کالونی میں مین ہول کا ڈھکن غائب گلی نمبر 7 پہاڑیوں والی کچی مہاجر کالونی شاہدرہ بہاولپور میں تقریبا 2 ماہ سے میں ہول کی سلیب ٹوٹی ہوئ ہے انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے یہ مین ہول کبھی بھی بڑے حادثے کا روپ داھار سکتے ہیں خصوصا رات کے وقت روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بچے ، خواتین اور بزرگوں کے لئے پریشانی کا سبب بھی بن رہے ہیں علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں کہ کئی بار میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران کو اس بابت درخواست گزاری کی ہے لیکن ابھی تک کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مئیر بہاولپور سوشل میڈیا پر عوام الناس کو اپنا ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے نظر آتے ہیں اور سب اچھے کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں لیکن حقیت اسکے برعکس ہے۔ اہل علاقہ نے میئر بہاولپور، ضلعی انتظامیہ سے اس مسئلے کو فوری حل کروانے کی درخواست کی ہے۔