اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

عدالت نے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے )الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے فواد چودھری کو 3بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا تھا جبکہ فواد چودھری کو عدالت پیش کردیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئےفواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارف کو ساڑھے13کروڑ روپے کا بل موصول،اپنا بل ابھی چیک کریں!

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کردیا گیا ہے۔ فواد چودھری کی آمد پر پی ٹی آئی کارکنوں نےزبردست نعرے بازی کی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن عدالت میں  پیش ہوئے۔فیصل چودھری نے فواد چودھری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کر دی،عدالت کے حکم پر فواد چودھری کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی۔پراسیکوٹر نے کہا کہ کل فوادچودھری کو اسلام آباد سے لاہور لے کر گئے۔ 

جج نے استفسار کیا کہ فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کی فوادچودھری کے کیس میں کیا اہمیت ہے؟

پراسیکیوٹر نے کہا کہ فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کا مقصد اصلی انسان کی پہچان کرنا ہوتاہے،فوادچودھری کا موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،الیکشن کمیشن کے وکیل نے فوادچودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے صرف فوادچودھری کے فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروانا تھا جو ہوچکا۔

فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فوادچودھری نے اپنے بیان کا اقرار کیا،فوادچودھری کے کیس سے پراسیکیوشن نے مزاق بنا لیاہے،فوادچودھری اپنے بیان پر ڈٹے ہوئے ہیں،پراسیکیوشن معلوم نہیں کس کو خوش کرنا چاہتی ہے،معلوم نہیں کون سا لیپ ٹاپ پراسیکیوشن برآمد کرنا چاہتی ہے،جسمانی ریمانڈ کے حوالے سےپراسیکیوشن کے پاس کوئی عملاً استدعا نہیں ہے،جوڈیشل ریمانڈ بھی ایک ریمانڈ ہی کہلایا جاتاہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ وزیر اعظم ا ور آرمی چیف کا دورہ پشاور ،زخمیوں کی عیادت

وکیل بابراعوان نےجج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فوادچودھری کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دیں۔

جج نے فوادچودھری سے استفسار کیا کہ آج تو اپ کے منہ پر کپڑہ نہیں ڈالا گیا؟ 

فواد چودھری نے کہا کہ جی آج میرے چہرے پر کپڑہ نہیں ڈالا گیا۔ چھ دنوں میں ڈھائی گھنٹوں سے زیادہ میں نہیں سویا۔ مجھے سردی میں گاڑی کے پیچھے ڈالے پر بٹھایا گیا۔

عدالتی حکم کے بعد پولیس فوادچودھری کو لے کر روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے ہدایت کی تھی کہ تفتیشی افسر فواد چودھری کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کریں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ کی عدالت میں ڈی ایس پی لیگل پیش ہوئے اور کہا کہ فوادچودھری کو عدالتی اوقات کے اندر ہی پیش کریں گے۔

جج نےاستفسارکیا کہ کوئی ایک وقت بتا دیں تاکہ دیگر کیسز میں خلل نہ پیدا ہو۔

ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ فوادچودھری کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروا لیاہے، میڈیکل کروانا ہے۔ فوادچودھری کو 3بجے عدالت پیش کریں گے۔

فوادچودھری کے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیاگیا تھا۔

آج صبح الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چودھری اور فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری عدالت پہنچ گئےتھے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما خرم نواز اور سینیٹر شہزاد وسیم بھی عدالت پہنچ گئےتھے۔پی ٹی آئی رہنما خرم نواز، سینیٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری بھی عدالت میں موجود تھے۔

وکیل بابر اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت تھوڑی جلدی کر دیں۔

جس پر جج نے حکم دیا کہ فوادچودھری کے کیس کیلئے ساڑھے 11 کا وقت رکھ لیتے ہیں۔عدالت کے حکم پر فواد چودھری کو کچہری میں ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے دبئی کے حاکم آ رہے ہیں، روڈز بلاک ہیں اس وجہ سے فواد چودھری کو تاخیر سے پیش کیا جائے گا۔

وکیل فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کو لاہور فرانزک ٹیسٹ کے لیے لے جایا گیا تھا۔  

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے آس پاس فوادچودھری اسلام آباد پہنچیں گے،پراسیکیوشن فوادچودھری کے پہنچنے کے بعد بتا دیں گے کہ کب پیش کرنا ہے،پراسیکیوشن کہہ رہی کہ سڑکیں بند ہیں۔

جج نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کا تو شاید رات کو میڈیکل ہو چکالیکن رپورٹ ابھی تک آئی نہیں،جج نے نیب کورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر سے رابطہ کرکے پوچھیں کہ فوادچودھری کو کب عدالت پیش کرنا ہے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ساڑھے 12کے آس پاس کا وقت بتا دیں۔پراسیکیوشن کو ضمیر کا قیدی بنایاہواہے،پراسیکیوشن کو ضمیر جگانے کی ہدایت کی جائے۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ اگر ایک بجےبھی پیش کرنا ہے تو بتا دیں لیکن ٹھیک وقت بتادیں۔ 

جج نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی عملہ فوادچودھری کو عدالت پیش کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی وکلاء کو آگاہ کرےگا۔فوادچودھری کیس میں سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔

بعدازاں عدالت نے استفسار کیا کہ فوادچودھری کو لا رہےہیں یا نہیں لا رہے؟

عدالتی عملہ حکام نے کہا کہ تفتیشی افسر سے فوادچودھری کی پیشی کے حوالے سے پوچھ کر بتاتاہوں۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروسیکیوٹر صاحب! جلدی کریں! وقت ہوگیاہے فوادچودھری کولانےکا،عدالت کا وقت چھوڑیں، فوادچودھری کو تین بجے پیش کرنےکاکہاتھا۔

وکیل بابراعوان نےپراسیکوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست دیتےہیں، 3 سے اوپر کا وقت ہونے والاہے۔

جج نےپروسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ڈی ایس پی لیگل کہاں ہیں؟ جو پہلے عدالت آئے تھے؟جج نے پروسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جائیں اور فوادچودھری کو لے کر آئیں،اگر ایسے کریں گے تو مجھے ایس ایس پی اور آئی جی کو نوٹس جاری کرنا پڑےگا،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ 3 بجے ملزم کو پیش کرنے کا کہنے کے بعد ایساکیا جائے۔ 

وکیل بابراعوان نے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل کدھر ہیں؟ اس کمرے تک تو قانون کی بالادستی رہنےدیں۔ 

 الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فوادچودھری کو آج 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر، وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد کچہری میں تحریکِ انصاف کے کارکن پہنچنا شروع ہو گئے۔

فواد چوہدری کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ

اسلام آباد پولیس گزشتہ روز مزید تفتیش کے لیے فوادچودھری  کو لاہور لے کر گئی تھی جہاں لیب میں ان کا فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

پولیس فواد چودھری  کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر بھی لے کر گئی تھی۔

فواد چودھری کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہمیں نہیں بتایا جا رہا کہ فواد چودھری کو کہاں رکھا جا رہا ہے، ابھی تک فواد چودھری کو عدالت بھی پیش نہیں کیا گیا، اب ہم انتظار میں ہیں انہیں کب عدالت میں پیش کیا جائے، ہم نے کل فواد چودھری پر ممکنہ تشدد روکنے کی درخواست دائر کی۔

فیصل چودھری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حراست کے دوران فواد چودھری پر تشدد نہ کیا گیا ہو ، ان کا طبی معائنہ کرانے کا بھی عدالت نے حکم دے رکھا ہے۔

ضمانت درخواست تیار

فواد چودھری کے وکلاء  نےضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فواد چودھری کی ضمانت کے لیے درخواست تیار کر لی گئی ہے۔ضمانت کی درخواست آج ہی دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com