اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وفاقی اور صوبائی وزراء کا تعاون مانگ لیا پی ٹی آئی کے بانی کی جان کو خطرہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار پر سوال عمران خان نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حکومتی کمزوری کی پیش گوئی کی۔ بلوچستان کے کچھ ضلع ژوب 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی توثیق کردی تنزلی کا شکار معاشرے کے سدھار کی آخری اُمید اساتذہ اور اُن سے ہونےوالا ہتک آمیز سلوک طالبان نے حکومت پاکستان کو ‘بہت برے نتائج’ سے خبردار کردیا "اسلامیہ یونیورسٹی کا یورپی یونین کے وفد کا خیرمقدم شمسی توانائی، آرٹسٹری اور کیمپس اسپلنڈر کی نمائش” عائشہ عمر نے سرجری کے بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گوگل میٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

کہاں لکھا ہے اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن 90 دن میں ہوگا؟لاہورہائیکورٹ

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )کہاں لکھا ہے اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن 90 دن میں ہوگا؟لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کو 3 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بتائیں کہاں لکھا ہے اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن 90 دن میں ہوگا،اس بات پر آپ سے متفق ہوں کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا تو کوئی توشہ خانہ نہیں، تحائف گھر لے جاوں گا، نجم سیٹھی

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے استفسارکیا کہ بتائیں کہاں لکھا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن 90 دن میں ہوگا،اس بات پر آپ سے متفق ہوں کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، سوال یہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کون کر رہے ہیں، آپ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کو فریق بنائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے گورنر پنجاب کو آئینی ذمہ داریوں سے متعلق خط لکھا ہے؟

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد گورنر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست ہے کہ گورنر کو الیکشن کی تاریخ کیلئے ہدایات دی جائیں۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر نے اسمبلی کی تحلیل پر دستخط نہیں کئے،اسمبلی خودبخود تحلیل ہوئی ،بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کو کیس میں فریق بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف کرادیئے

عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو روسٹرم پر بلا لیا اور کہا کہ اسد عمر صاحب آپ الیکشن کے حوالے سے آئین کا متعلقہ پیراگراف پڑھائیں،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے عدالت میں پیرا گراف پڑھا۔

اسد عمر نے کہا کہ پیراگراف میں سیاسی انصاف کی اصطلاح میرے لئے بھی نئی ہے۔

بیرسٹر علی طفر نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے تحت گورنر 90 دن میں الیکشن کرانے کے لیے تاریخ دینے کے پابند ہیں اور ہم نے گورنر کو لکھا لیکن انہوں نے عمل نہیں کیا۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے پاکستان کی جمہوریت کے لیے لڑنا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے  پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

عدالت نے گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور میں تدریسی معیار کو بین الاقوامی سطح پرلانے کےاقدامات کا آغاز

 اسد عمر کا بیان

بعد ازاں عدالت کی سماعت کے بعد ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج کی عدالت کی کارروائی سے یہ تو بالکل واضح ہوگیا کہ صوبائی الیکشن تو 90 دن میں ہوں گے، چاہے امپورٹڈ حکومت جتنا بھی بھاگنے کی کوشش کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com