وہاب ریاض کب اور کونسی وزارت لیں گے؟ سب بتا دیا
یوتھ ویژن نیوز (علی رضا سے )پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل وہاب ریاض نے بھی اپنی وزارت کے بارے میں خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ وہ کابینہ میں شامل ہیں اور وہ جلد واپس آکر حلف اٹھائیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد وطن واپس پہنچ کر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بچت سکیم،پنشنرزکوشدید دھچکا
واضح رہے کہ پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کیا ۔فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔