وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

گجرات: ق لیگ کی پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

ق لیگ گجرات کی پی ٹی آئی میں ضم ہونے پر متفقہ قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ق ضلع منڈی بہاؤالدین کی جنرل کونسل کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں  پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق ضلع منڈی بہاؤالدین کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ضلعی صدر مسلم لیگ ق منڈی بہاوالدین ریاض اصغر چوہدرین کی زیر قیادت  پاہڑیانوالی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ نجی اسکول میں ساتھی طالبات کے تشدد کا شکار متاثرہ لڑکی کو ہی اسکول سے نکال دیا گیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض اصغر چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور قومی مفادات کی خاطر اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اس لیے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے کر نے ہوں گے. ریاض اصغر چوہدری نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان مسلم لیگ ق کی قیادت کو پی ٹی آئی میں با ضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہے.  مسلم لیگ ق کے ورکرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور آج ہم اپنے ورکرز کی موجودگی میں ان کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔جس کے بعد ہاؤس نے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے پیش قرارداد پر مشترکہ پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں با ضابطہ طور پر شاملِ ہو جانا چاہیے اور  ہم سب ورکرز اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے  وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر  ہم اس پر متفق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں

  مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ریاض اصغر چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد ذوالقرنین ساہی نے تمام  ورکرز کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین بھی  پیش کیا.اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی صدر ریاض اصغر چوہدری اور چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کے تمام فیصلوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کا اختیار دیا.

اجلاس میں سابق ایم پی اے  اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عارف گوندل چھموانہ , جنرل سیکرٹری  محمد زوالقرنین ساہی، چوہدری لیاقت علی بھٹی، سیکرٹری اطلاعات خالد پرویز سندھو، سابق چیئرمینز یونین کونسلز چوہدری محمد اصغر ہیگر، منور حسین دوتھڑ، حاجی ریاض احمد، چوہدری نصر محمود، رانا محمد سرفراز، میاں محمد اسلم جنرل سیکرٹری تحصیل پھالیہ، چوہدری شاہد الحسن لیگل ایڈوائز مسلم لیگ ق ضلع منڈی بہاؤالدین، چوہدری سعید اشرف وڑائچ پاہڑیانوالی، وائس چیئرمینز شاہد نزیر گڈھو، محمد اکرم پاہڑیانوالی، محمد ارشد گوندل، کوثر فاطمہ ڈھوک کاسب، قمر السناءمیانہ چک، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاءالدین نازیہ بی بی، سیکرٹری ٹو ایم پی اے باسمہ ریاض چوہدری سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com