نجی اسکول میں ساتھی طالبات کے تشدد کا شکار متاثرہ لڑکی کو ہی اسکول سے نکال دیا گیا

افسوسناک واقعہ، لاہور کے اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ طالبہ کو ہی نکال دیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کررہی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔
طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7 ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان ،سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں لاہور کے ایک اسکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3 طالبات نے اپنی ساتھی پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
Load/Hide Comments