وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

عمران خان کی گرفتاری کی تیاریاں شروع ؟

کیا  سابق وزیراعظم عمران خان  کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ؟ لاہور پولیس نے  چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے جیل روڈ سے  لیکر زمان پارک جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔ اس وقت  یاسمین راشد، نور الحق قادری ، شبلی فراز  سمیت  دیگر رہنما زمان پارک میں موجود ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: 2023 میں کن سکلز کی زیادہ مانگ ہونے والی ہے

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج شام 5 بج کر 5 منٹ پر خطاب کریں گے۔

فوادچودھری  کی اچانک لاہور سے گرفتاری سے سیاسی تناؤ میں اضافہ  ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری  تحریک انصاف کے خلاف بڑے ایکشن کا پیش خیمہ ہے ۔ 

یادرہےکہ  پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے خلاف راولپنڈی میں  کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔ راولپنڈی پولیس نے احتجاجی ریلیوں کیخلاف ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔ 

پولیس نے خلاف قانون مجمع لگانے، نعرہ بازی کرنے سمیت جی ٹی روڈ کو بانٹھ مندرہ کے مقام سے بند کرنے پر تحریک انصاف کے 13 نامزد عہدے داران سمیت 170 نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے خارج

پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کیے جانے والے فواد چودھری کی گرفتاری پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد حکومت کی جانب سے ایک بڑا قدم ہے جس سے سیاسی تناؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

فواد چوہدری پی ٹی آئی کے سب سے مستعد اور کھل کر بولنے والے رہنما بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہیں اس وقت جماعت کے پالیسی سازوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے ترجمان کے طور شہرت حاصل کرنے والے فواد چوہدری ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے حامی سیاستدان سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی میں بھی شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے جہلم سے ایم این اے کا الیکشن جیتے اور وفاقی وزیر اطلاعات بنے۔

پی ٹی آئی دور حکومت میں وہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کوشاں نظر آئے۔ تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے وہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی امور میں مداخلت کے خلاف سخت ناقد بن کر سامنے آئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق فواد چوہدری جیسے مرکزی رہنما کی گرفتاری پی ٹی آئی کے خلاف حکومت کے ایکشن کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com