وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

محسن نقوی رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار تھا، عمران خان

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے اور میں جب تک زندہ ہوں ملک کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ رجیم چینج میں سب سے بڑا کردار محسن نقوی کا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 سال پہلے اپنی جماعت کا نام انصاف کی تحریک رکھا تھا اور جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہے وہ خوشحال ہیں۔ مجھے حکومت سے سازش کے تحت باہر نکالا تو عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکرو سافٹ، 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی عزت مجھے ملی اتنی کون سے وزیر اعظم کو ملی ؟ میرے لیے وزارت عظمیٰ کی کوئی اہمیت نہیں جبکہ آج قوم ایک بہت خطرناک موڑ پر کھڑی ہے۔ ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑے ہونے کا نام جہاد ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہم پر جہاد فرض کیا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی کیونکہ خوشحالی انصاف کے ساتھ ہوتی ہے اور چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے۔ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں اور ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے۔ انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروا لیے۔ پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کمفرٹ زون کیا ہے، اس سے کیسے نکلا جائے؟

عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے اور محسن نقوی صاف و شفاف انتخابات کرانے نہیں آئے جبکہ صاف و شفاف انتخابات سے ہی ملک میں استحکام آ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی صورت چوروں کی غلامی قبول نہیں کروں گا اور میں آخری گیند تک لڑوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com