وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعاعت کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔
اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ 16 سے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔