پرویز الہی کی عمران خان سے ملاقات، نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام فائنل

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بتایا کہ انہوں نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3نام فائنل کرلئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 3ناموں کا فیصلہ ہوا ہے،عمران خان نے کہا احمد نوازسکھیرا اور نصیر خان، ناصر سعید کھوسہ کانام دیں ۔اتفاق رائے سے تینوں ناموں پر فیصلہ کیا گیاہے ،کوئی ایسا نام نہیں دیا جومسترد ہوجائے۔
Load/Hide Comments