خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کرنے پر تحریک انصاف میں اختلافات

خیبر پختونخوااسمبلی کی تحلیل پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے خیبر پختونخوا میں اختلافات پیدا ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر اختلاف پیدا ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اسمبلی کی تحلیل منگل کے بجائے جمعہ کو چاہتے تھے ۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر پرویز خٹک نےبھی منگل کے روز اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کی ۔محمود خان اور پرویز خٹک نے موقف دیا کہ اسمبلی کی تحلیل 21جنوری کے بعد ہونی چاہئے ،وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ تک اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہئے ۔
جبکہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جواب دیا کہ منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری نہ بھجوائی تو بہت دیر ہوجائے گی ۔
Load/Hide Comments