ڈپریشن کیوں ہوتا ہے؟سائنسدانوں نے وجہ دریافت کرلی
سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ ٹی وی یا دیگر اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
فوجان یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسکرین کے سامنے گزارے جانے والا ہر گھنٹہ کسی فرد میں ڈپریشن کا خطرہ 5 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔
اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ اسمارٹ فون، کمپیوٹر یا دیگر اسکرینوں کے سامنے بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا ذہنی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اسکرینوں کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور ڈپریشن کے درمیان ٹھوس تعلق کی نشاندہی کی گئی۔
ڈھائی لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی 16 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے پر دریافت ہوا کہ اسکرینوں کے سامنے گزارے جانے والے وقت سے ڈپریشن کا خطرہ ہر گھنٹے کے ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔
مثال کے طور پر اسکرین کے سامنے 2 گھنٹے گزارنے سے یہ خطرہ 10 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ 26 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔