میں نے اپنی قسمت ہر بیٹی کے ساتھ بدلتے ہوئے دیکھی،شاہد آفریدی

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر اور سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں  میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤلیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا اایمان اور یقین ہے،اللہ تعالی نے باپ،  بیٹی اور ماں ، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com