نوازشریف کی پارٹی کو پنجاب میں الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے )مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر دیں۔

تفصیلات کےمطابق ویڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ ن کے اجلاس کی صدارت کی کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پورے پنجاب میں پارٹی کے رہنما اور ورکر متحرک ہو جائیں، ن لیگ کے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کریں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ غیر جمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصان کا لوگوں کو بتایا جائے گا۔ عمران خان کے دور میں ان کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جائے گا۔اجلاس میںمزید فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی، کسی بھی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پنجاب اور کے پی کے میں بھر پور الیکشن لڑیں گے۔

 اجلاس میں شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com