آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں غیرملکی فیکٹری منیجر کے قتل کی مذمت کی ہے۔ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں

qamar javid bajwa 1

اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پرانتھا کمارا کا قتل قابل مزمت اور شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر مشتعل افراد کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے ایک مذهبی پوسٹر کو پھاڑ کر مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

واقعے کے بعد 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں