ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن بھاولپور کےسالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

بہاول پور( عمران قذافی سے )ڈسٹرکٹ بار بہاولپور انتخابات، (حامداختر) صدر،(عابدقریشی) جنرل سیکریٹری منتخب۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار بہاولپور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023 گزشتہ روز منعقد ہوئے۔ عہدہ صدارت پر حامد اختر ایڈووکیٹ اور محمد ایاز کلیار کے درمیان ون ٹوون مقابلہ تھا۔(حامداختر500 ) ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مد مقابل (محمدایازکلیار ) نے (480)ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر 3امیدواروں عابد علی قریشی، فیصل شہزاد گورائیہ اور ملک محمد صفدر چنڑ کے درمیان مقابلہ تھا (عابدعلی قریشی نے 442 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل فیصل گورائیہ نے 152 (( )ووٹ اور (ملک صفدر چنڑ نے (388 ) ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدہ پر شازیہ مجید ملک اور میاں ناصر جمیل کے مابین مقابلہ تھا (شازیہ مجید 515 ) ووٹ حاصل کرکے جوائنٹ سیکریٹری منتخب جبکہ ان کے مدمقابل ( ناصرجمیل نے 455 ووٹ حاصل کئے۔ لائبریری سیکریٹری کے عہدہ پر شاہین الرفیق اور محمد یاسین اٹال مدمقابل تھے (محمدیسین اٹال نے) 677 ووٹ حاصل کرکے لائبریری سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل (شاہین رفیق نے292 ووٹ حاصل کئے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد نعیم بھٹی، ممبران لیاقت سمیع خان، محمداختر عباسی،محمد رضوان ندیم ورک اور خواجہ غلام مصطفی کی زیر نگرانی الیکشن پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ اِس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے نائب صدر کے عہدہ پر رانا شیراز خالد بلامقابلہ، فنانس سیکریٹری کے عہد ہ پر ملک الطاف احمد آرائیں بلامقابلہ، آڈیٹر کے عہدہ پر محمداظہر بلامقابلہ جبکہ اراکین مجلس عاملہ کی نشستوں پر ملک فلک شیر گرواں، مہر محمد رمضان آرائیں، چوہدری حسیب ہارون، عمر رفیق بھٹی، محمد صدیق، مشتاق احمدچانڈیہ،سعیداحمدطاہر، عطا محمد وریا، را امجد علی اور شازیہ جبیں ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔ کامیابی کی خوشی میں جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کی، کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
