پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا داؤ پیچ جاری

یوتھ ویژن نیوز : لاہور پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے داؤ نےداؤ پیچ جاری
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سےآج ہی اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے نے ن لیگ کو چاروں شانے چت کردیا ہے، نون لیگ کی جانب سے آج اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست دی گئی جسے اسپیکر نے مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے کے بعد چوہدری حسین الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےارکان پورےہیں۔
دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کےدورانیے میں ایک گھنٹےکا اضافہ کردیا ہے، اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت مہمانوں کی گیلری میں موجود ہے۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ کےلئےقانونی مشاورت جاری ہے، ارکان پورے ہونےکی اطلاع پر چوہدری پرویز الہیٰ کی پنجاب اسمبلی روانگی متوقع ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ‘الحمداللہ 187نمبرزمکمل ہیں