وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

واٹس ایپ نے ڈیٹا ٹرانسفر کرنےکا نیا فیچرمتعارف کروا دیا

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ افراد کرتے ہیں۔لوگ بہت جلد اسمارٹ فونز بدلتے رہتے ہیں جس کے باعث واٹس ایپ ڈیٹا کو ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں گوگل ڈرائیو کے ذریعے ٹرانسفر کرنا اکثر پیچیدہ محسوس ہوتا ہے۔ 

 میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے ڈیٹاٹرانسفر کا عمل اب بہت آسان بنا دیا ہے کم از کم اینڈرائیڈ فونز کے صارفین کے لیے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک سے دوسرے اینڈرائیڈ فون میں وائی فائی کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔فیچر سے ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہوجائے گی اور ایسا کیو آر کوڈ سے ممکن ہوجائے گا۔

یہ نیا چیٹ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز 2.23.1.26 اور 2.23.1.27 میں چند صارفین کو دستیاب ہے۔اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے جب بھی آپ کسی نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ انسٹال کریں تو امپورٹ چیٹس کے آپشن کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے سے ڈیوائس کا کیمرا کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے لیے اوپن ہوجائے گا۔اب اپنی پرانی ڈیوائس میں واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر ایکسپورٹ ڈیٹا کے آپشن کو سلیکٹ کریں جس سے ایک کیو آر کوڈ سامنے آجائے گا۔پھر نئی ڈیوائس سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے سے ڈیٹا ٹرانسفر ہوجائے گا۔

یہ نیا فیچر نہ صرف چیٹ ڈیٹا کو ٹرانسفر کرنے کا عمل آسان بنادے گا بلکہ اس عمل کو تیز بھی کردے گا۔وائی فائی سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کسی کلاؤڈ سروس سے ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے یعنی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے تو ابھی عام صارفین کو دستیاب نہیں۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ فیچر سب کو دستیاب ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com