اعتماد کا ووٹ:ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے اہم بیان دے دیا
یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے اعتماد کے ووٹ کے حوالےسے کہا کہ کہاجارہاتھا کہ ہمارے نمبر پورے نہیں،ہم نے سوچا آج نمبر پورے کرکے دکھاتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں واثق قیوم نے کہاکہ آج قرارداد آسکتی ہے کہ پوراایوان وزیراعلیٰ پر اعتماد کا اظہارکرتا ہے ،متوقع قرارداد اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں ہوسکتی،قرارداد کے ذریعے ارکان کو گنا جاسکتا ہے، حافظ عمار یاسر ایوان میں آگئے ہیں ہمارے پاس ایک سرپرائز ہے ۔ اگر 186ارکان گن لئے تو وزیراعلیٰ کو اعتماد مل جائیگا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بھی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جہاں اعتماد کے ووٹ سمیت دیگرسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان پنجاب اسمبلی پہنچیں ،اراکین اسمبلی حاضری یقینی بنائیں ۔