پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں187 نمبر زپورے کرلئے ، فواد چودھری کا دعویٰ

punjab assembly

یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی میں 187  نمبر زمکمل کرلئے ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں تحریک انصاف کےمرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ  انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ 187 کا نمبر مکمل کرلیا ہے۔فواد چودھری نے بتایا کہ اس وقت اسمبلی کے اندر 185ارکان موجود ہیں دو ارکان راستے میں ہیں ایک بہاولپور سے آرہے ہیں دوسرے چکوال سے جو ں ہی وہ پہنچیں گے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع ہوجائے گی ۔

اس سےقبل اپنے ایک بیان میں فوادچودھری نے کہا تھا  کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان آج وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کرنے جارہے ہیں ،ہمارے اس وقت ایوان میں 174 ممبر ہیں۔تحریک انصاف کے  پانچ ارکان راستے میں ہیں ،ق لیگ کے بھی پانچ ارکان پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کے پاس 186 کا ہندسہ نہیں، پنجاب واپس ہمارے پاس آچکا ہے، ہمیں معلوم ہے ان کے پاس نمبرز پورے نہیں، ان کے 6 سے 8 اراکین اسمبلی بیرون ملک ہیں، بیرون ملک ممبران اسمبلی کی ہمارے پاس ٹریول ہسٹری موجود ہے، 176 بندے اکٹھے کر کے 187 کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا اگر ہم نے ممبران خریدے ہیں تو آج ان کے 187 ارکان کیوں موجود ہیں؟، عدم اعتماد کیلئے 22 دن مل چکے ہیں، ان کا ایک ایک دن پنجاب پر بھاری گزر رہا ہے، کل یہ فیصلہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بہت اچھے جج ہیں، ان کے بارے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، امید ہے آئین و قانون پر مبنی فیصلہ ہوگا، ہماری عدالت سے استدعا ہے ان کو مزید موقع نہ دیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس شروع ہوا تو  حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئےاور  اعتما دکا ووٹ لو کے نعرےلگائے ۔اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں