سلیمان شہباز سیاست میں سرگرم، جہانگیر ترین سے اہم ملاقات
یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) لاہور مسلم لیگ ن کے رہنما سلیمان شہباز کی پہلی سیاسی انٹری ، عمران خان کے سابقہ قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے اہم ملاقات نے تحریک انصاف کے حلقوں میں بے چینی بڑھا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز پاکستان آنے کے بعد سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے سینئر سیاست دان اور بزنس مین جہانگیرخان ترین سے اہم ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مشیر برائے وزیر اعظم عون چودھری بھی موجود تھے۔سلمان شہباز نے جہانگیر خان ترین کو صحت یابی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ملکی سیاست میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا۔
سلیمان شہباز کا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ایک احسان فراموش شخص کا نام ہے۔ ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے میں عمران خان واحد قومی مجرم ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد میں جہانگیر ترین اور دیگر گروپس کے تعاون پر انکے شکر گزار ہیں۔
سلیمان شہباز نے مزید کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے تاہم تحریک انصاف نے اس مقدس فریضے کو داغدار کیا ہے۔